اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرایع کی رپورٹ کے مطابق پیشمرگہ فورسز صوبہ نینوا کے علاقے مخمور میں داخل ہوچکی ہیں۔ صوبہ نینوا شمالی عراق میں واقع ہے۔ النھرین نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں پیشمرگہ کے داخل ہونے سے اس کرد فوج اور تکفیری بعثی عناصر کے درمیاں شدید جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ ادھر صوبہ کرکوک کے گورنر نجم الدین عمر کریم نے مغربی کرکوک کے علاقوں کا دورہ کرکے عوام کو اطمینان دلایا ہے کہ سکیوریٹی فورسز دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے میں کوئي دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گی۔ ادھر ترکمن رکن پارلیمنٹ ارشد الصالحی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ترکمن قوم کی بھی ایک فوج بنائي جائے کیونکہ وہ اپنے علاقے کو سب سے بہتر سمجھتی ہے۔ ادھر عراقی ہیلی کاپٹروں نے صوبہ صلاح الدین میں یثرب کے علاقے میں تکفیری دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں نو دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲